نیوزی لینڈ: کورونا پر قابو ، پابندیاں ختم،ویڈیو

نیوزی لینڈ نے کورونا وبا پر قابو پالیا ، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اس وقت ایک بھی کورونا کیس نہیں ، 17 دن میں تقریبا 40 ہزار ٹیسٹ کئے گئے لیکن کوئی مثبت نہیں آیا جبکہ 12 دن سے کورونا کا کوئی مریض اسپتال میں بھی نہیں۔

جیسنڈا آرڈرن نے معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کیا لیکن یہ بھی خبردار کردیا کہ ملک میں دوبارہ کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں سرحدیں اب بھی بند رہیں گی لیکن عوامی تقریبات کا اہتمام کیا جاسکے گا۔ ملک میں کورونا سے 22 اموات ہوئیں اور 1504 کیسز رپورٹ ہوئے ،حکومت نے 75 دن کا لاک ڈاؤن کیا اور وبا پر قابو پالیا۔

ٹرینڈنگ

مینو