تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھلیں گے، وفاق

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی پریس کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا بیان سامنے آگیا، وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع کی جائیں گی۔

شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ تعلیمی اداروں کی کلاسز کے دوسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع کی جائیں گی ، البتہ22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے صورتحال پر اطمینمان کا اظہار کیا اور بتایا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔

اس سے پہلے سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 21 ستمبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو