10 محرم کو موبائل سروس کی بندش کافیصلہ

اسرار خان، محمد شکیل

پنجاب کے مختلف شہروں میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سر وس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے لاہور، شیخوپورہ ، راولپنڈی ، جہلم ، چنیوٹ ، اوکاڑہ اور بہاولپور میں ماتمی جلوسوں کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے درخواست کی تھی۔

پی ٹی اے نے درخواست منظور کرتے ہوئے ان تمام شہروں میں جلوسوں کے دوران موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو سیکیورٹی پلان کے تحت موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں ساڑھے 10 ہزار اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو