سندھ: سرما کی تعطیلات نہ دیئے جانے کا امکان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں یہ چھٹیاں جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معمول سے زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں لہذا اس سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں یہ تعطیلات شامل نہیں ، اس لئے چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں البتہ نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کے مطابق سرد علاقوں میں عموما ڈھائی ماہ کیلئے چھٹیاں دی جاتی تھیں البتہ اس سال چھٹیاں 3 ماہ کیلئے ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم دسمبر سے فروری کے آخر تک دی جائیں گی۔

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد این سی او سی نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جس پر حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو