گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی والوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی میں اتوار سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

عمران اسماعیل نے کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کی، اس اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، میئر کراچی وسیم اختر، کے الیکٹرک حکام، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اور دیگر موجود تھے جبکہ چیئرمین نیپرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ بعد میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، اب کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
ج گورنر ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہوا
وزیراعظم نے مجھے کے الیکٹرک معاملے پر طلب کیا تھا
ہر علاقے کے لوگ پریشانی کا اظہار کررہے ہیں
مجھے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر بات کریں pic.twitter.com/sLL15XNLaN
— Team Haleem Adil Sheikh (@HASPS99) July 11, 2020
اسد عمر نے بتایا کہ سوئی سدرن سے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی بڑھا کر 290 ملین کیوبک فٹ کی جارہی ہے۔ 2 سال بعد کراچی کو بجلی کی فراہمی 1350 میگاواٹ ہوجائے گی۔
اسد عمر گفتگو
پیٹرولیم ڈویزن نے یوین دہانی کرائی ہے گیس کی سپلائی مزید مہیا کی جائے گی،
100 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک زیادہ گیس کے ای کو دی جائے گی،
فرنس آئل کی سپلائی کو بھی بڑھادیا گیا ہے،
ان فیصلوں سے یہ نہ کہا جائے کے غلطی پیٹرولیم ڈویزن کی تھی pic.twitter.com/ubsQrU2hpZ
— Team Haleem Adil Sheikh (@HASPS99) July 11, 2020
چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت گزشتہ روز نیپرا آفس میں عوامی سماعت ہوئی تھی۔ اس دوران چیف ایگزیکٹو افسر کے الیکٹرک مونس علوی نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وضاحت پیش کی تھی۔