کورونا کا پھیلاؤ : کیسز 31ہزار سے زائد

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 28 مریض چل بسے اور جاں بحق افراد کی تعداد 666 ہوگئی، کیسز بڑھ کر 30 ہزار 903 ہوگئے ہیں۔

سندھ میں کورونا نے مزید 9 افراد کی جان لے لی اور اموات بڑھ کر 189 ہوگئیں، 709 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور متاثرین 11 ہزار 480 ہوگئے۔

اسلام آباد میں ایک مریض کی موت کے بعد اموات 5 ہوگئیں ، مزید 32 کیسز رپورٹ ہوئے اور وبا 641 افراد کو متاثر کر چکی ہے، پنجاب میں مزید 5 ہلاکتیں ہوئیں اور ابتک 197 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں ، 475 افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد کیسز کی تعداد 11 ہزار 568 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں 2 افراد کا انتقال ہوا اور وبا پھیلنے کے بعد سے 26 گھروں کے چراغ گل ہوئے ہیں، 141 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور متاثرین کی تعداد 2 ہزار 17 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں مزید 11 زندگیوں کا خاتمہ ہوا اور ہلاکتیں 245 تک پہنچ گئیں، 160 شہریوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور  مریضوں کی تعداد 4 ہزار 669 ہوگئی۔

گلگت بلتستان میں مزید 12 کیسز کے بعد اب مریض 442 ہوگئے ، یہاں 4 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے، آزاد کشمیر میں 7 نئے کیسز کے بعد متاثرین 86 ہوگئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو