پنشن ، تنخواہ بڑھے گی، بجلی مہنگی نہیں ہوگی

قرۃ العین

بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کامیاب پوگیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوگئی، عالمی مالیاتی فنڈ کو بجٹ میں تنخواہیں اور پینشن بڑھانے پر راضی کرلیا گیا۔

آئی ایم ایف کو اس بات پر بھی تیار کرلیا گیا کہ اکتوبر تک بجلی اور گیس مہنگی نہیں کی جائے گی، عالمی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیف پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔

بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے متبادل آمدن پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

آئی ایم ایف 30 ستمبر تک شرائط نرم رکھے گا۔ پاکستان نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض بدستور منجمند رکھے گی، پاکستان موجودہ قرض پروگرام پر کاربند رہے گا، موجودہ قرض پروگرام کی بیش تر شرائط اکتوبر کے بعد پوری ہوں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو