بھارتی فائرنگ: پاک فوج کا حوالدار شہید

محمد عثمان

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا۔ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جبکہ دشمن کا ایک ڈرون طیارہ بھی مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بیڈوری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسز نے پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے 39 برس کے حوالدار لیاقت شہید ہوگئے ، وہ چکوال کے رہائشی تھے۔ پاک فوج نے بھی دشمن کو اشتعال انگیزی پر بھرپور جواب دیا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

پاک فوج نے کنٹرول لائن کے چکوٹھی سیکٹر میں بھارت کا جاسوس طیارہ  تباہ کردیا ، یہ طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر داخل ہوگیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اس سال اب تک 11 بھارتی جاسوس طیارے گراچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو