تیسرا ریکارڈ: 10 گرام سونا ایک لاکھ سے مہنگا

ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت نے ریکارڈ توڑا ہے اور فی تولے سونے کی قیمت 23 سو روپے بڑھ گئی ہے۔

سونا دیکھنا ممکن اور خریدنا ناممکن ہوگیا، مقامی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے بڑھ گئی۔

ملک میں ایک تولے سونے کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 566 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری افراد کے مطابق 10 گرام سونے کے دام ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ روپے سے زائد ہوئے ہیں۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 26 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے اور جولائی میں ایک تولے سونے کی قیمت 12800 روپے بڑھ چکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو