اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر متفق نہ ہوسکی

اپوزیشن جماعتیں کل جماعتی کانفرنس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر متفق نہ ہوسکیں اور اس معاملے پر گرما گرمی بھی ہوئی۔

اے پی سی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو اسمبلیوں سے استعفوں کی پیشکش کی، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم استعفے نون لیگ کو جمع کراتے ہیں، نوازشریف وطن واپس آکر استعفے اسپیکر کو پیش کردیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں استعفوں کا مخالف نہیں، چاہتا ہوں حکومت کے خلاف دباؤ بنا کر استعفے دیئے جائیں، آپ استعفے مولانا فضل الرحمان کو دے دیں، میں اپنی پارٹی کے استعفے بلاول کو دے دیتا ہوں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے استعفے مجھے اور میں اپنے استعفے آپ کو دے دوں، پھر دونوں کے استعفے مولانا فضل الرحمان کو دے دیئے جائیں۔

ایک موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کیا اور کہا کہ میں آپ سے 3 سال بڑا ہوں، چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں۔

ٹرینڈنگ

مینو