پیٹرول مہنگا، مافیا جیت گیا، اپوزیشن

اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو منی بجٹ قرار دیا ہے جبکہ حکومت نے جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دام بڑھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ چینی اسکینڈل پارٹ ٹو ہے، پیٹرول مافیا جیت گیا، عوام ہار گئے، حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حامی ثابت ہوگئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومتی اقدام کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا قرار دیا، انھوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے پیٹرول سستا کر کے ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔ پیٹرول سستا ہونے سے اشیا کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں لیکن مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھ جائے گی، یہی نیا پاکستان ہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ نون لیگ نے پیٹرول ایک ماہ میں 31 فیصد مہنگا کیا تھا، اس بار 46 دونوں میں پیٹرول کی قیمت 112 فیصد بڑھی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کمی ہوئی۔

عمر ایوب نے ٹوئٹ کرکے بھی وضاحت کی ، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو