اپوزیشن اے پی سی 20 ستمبر کو ہوگی

محمد عثمان

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس 20 ستمبر کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی۔

اپوزیشن پارٹیز کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اس میٹنگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

اجلاس کے بعد میں کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد وقت کی ضرورت ہے، تمام جماعتیں حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ایک حکمت عملی اختیار کرنے پر رضامند ہیں۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس کے ایجنڈے میں آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد شامل ہے ، اپوزیشن کو ان ہاؤس تبدیلی لانی ہے یا کچھ اور اس کا فیصلہ اے پی سی میں ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو