کراچی میں 212 قیدیوں کو کورونا

اعجاز امتیاز

کورونا وائرس کراچی کی سینٹرل جیل پہنچ گیا، 2 سو سے زائد قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ سینٹرل جیل میں 370 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا ، ان میں سے 212 کورونا کے مریض ہیں جنھیں دوسرے قیدیوں سے الگ کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اب نہ صرف مزید قیدیوں بلکہ اہلکارؤں کے بھی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

سندھ میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 947 ہوچکی ہے اور وبا نے 299 افراد کی جان لی ہے۔ کراچی سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے جہاں 558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو