قرنطینہ سے فرار دوست مزاری کو کورونا

دبئی سے وطن واپسی پر کورونا ٹیسٹ نہ کرانے والے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

دوست مزاری نے تصدیق کی ہے کہ نجی لیب سے کرایا گیا کورونا ٹیسٹ منفی اور سرکاری لیب سے مثبت آیا ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کہتے ہیں طبیعت بہتر ہے اور وہ کوئی علامات محسوس نہیں کر رہے البتہ چند روز میں دوبارہ ٹیسٹ کرائیں گے۔

دوست مزاری کچھ دن پہلے دبئی سے ملتان پہنچے تھے ، ایئرپورٹ حکام ان سے نجی ہوٹل میں قرنطینہ اختیار کرنے کی درخواست کرتے رہے لیکن انھوں نے سنی ان سنی کردی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی 2 قریبی رشتے داروں کے ساتھ لاہور چلے گئے تھے جبکہ عام مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر نے جس قرنطینہ سے انکار کیا تھا اب اسی کو اختیار کرلیا ہے۔ انھوں نے حال ہی میں پنجاب اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی، ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 3 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو