پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون گرادیا

پاک فوج نے کنٹرول لائن عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون گرادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاسوس ڈرون خنجر سیکٹر میں 500 میٹر اندر داخل ہوگیا تھا جہاں اسے مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال یہ بھارت کا آٹھواں ڈرون گرایا گیا ہے۔

پاک فوج نے 27 مئی کو بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر کواڈ کاپٹر گرادیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو