دورہ انگلینڈ ، اسکواڈ میں سرفراز کی واپسی

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا اور سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، اظہر علی ٹیسٹ سیریز اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں فواد عالم ، شعیب ملک، حفیظ ، عابد علی ، وہاب ریاض ، فخر زمان ، شان مسعود ، امام الحق ، اسد شفیق ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، عمران خان ، کاشف بھٹی ، حارث روف ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، محمد عباس اور انڈر 19 کے حیدر علی بھی شامل ہیں۔

بلال آصف ، محمد نواز، محمد موسی اور عمران بٹ ریزرو کھلاڑی ہوں گے، انھیں کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔ حارث سہیل اور محمد عامر مختلف وجوہات کے باعث انگلینڈ نہیں جارہے۔

مصباح الحق دورے میں ہیڈ کوچ ، یونس خان بیٹنگ کوچ اور مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ گے جبکہ عبدالمجید کو گرانٹ بریڈ برن کی جگہ فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو