پاکستان نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے کنٹرول لائن پار کرنے والا ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں مار گرایا گیا، یہ کواڈ کاپٹر 200 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا یہ دسواں ڈرون ہے۔

بھارت نے کنٹرول لائن پر نہ صرف جاسوسی کی کوششیں تیز کردی ہیں بلکہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بھی بڑھا دی ہے، بھارتی فوج اس سال اب تک 1697 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے جس کا پاک فوج نے ہر بار بھرپور جواب دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو