کراچی: سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب

کراچی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہر قائد میں اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کو سول انتطامیہ کی مدد کیلئے بلایا گیا ہے۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں 2 روز بارش کے بعد مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی اور پاک فوج کو اس کام میں مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

عمران خان نے این ڈی ایم اے سے کراچی کے برساتی نالوں کی صورتحال سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو