بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خدمات پر نشان پاکستان سے نوازا گیا۔

صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا، پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز اعزاز علی گیلانی کی جگہ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماوں نے وصول کیا۔

سید علی گیلانی کشمیری عوام کے حق خوداردیت کی جدوجہد میں پیش پیش رہے ہیں، ان کی زندگی کا بیشتر حصہ قید اور نظر بندی میں گزرا ، انھوں نے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Pakistan awards its highest civilian award, Nishan e Pakistanis, to Syed Ali Shah Gilani sahb
Hurriyat Leaders received award on behalf of Syed Ali Shah Gilani sahb from President of Pak @ArifAlvi at Aiwan-e-Sadr today#14AugustAzadiDay #IndependenceDay
pic.twitter.com/oisuYiKkfS— Azhar (@MashwaniAzhar) August 14, 2020
وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران بزرگ حریت رہنما کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا، سینیٹ نے بھی ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور کی تھی۔