کورونا گھر گھر پھیلنے لگا، نیا ریکارڈ

اسرار خان

کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کرگئی، مزید 53 اموات کے بعد ہلاکتیں 2 ہزار 463 ہوگئیں، کیسز لگ بھگ ایک لاکھ 26 ہزار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مریضوں کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی اور وبا نے 6 ہزار 397 افراد کو متاثر کیا جبکہ 107 افراد کا انتقال بھی ہوا۔

پنجاب سب سے متاثرہ صوبہ ہے جہاں آج بھی 49 اموات ہوئیں اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 890 ہوگئی۔ مزید ایک ہزار 919 افراد بیمار ہوئے اور متاثرین 47 ہزار 382 ہوگئے۔ اسلام آباد میں 3 جانیں گئیں اور اب تک 65 افراد کا انتقال ہوچکا ہے، 463 نئے کیسز کے بعد متاثرین 6 ہزار 699 ہوگئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا نے ایک اور شخص کی ابدی نیند سلادیا اور اموات 10 ہوگئیں، وبا نے 46 افراد کو متاثر کیا اور کیسز 534 ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں کورونا نے 15 افراد کی جان لی ہے اور مریض ایک ہزار 30 ہیں۔

سندھ میں کورونا 776 زندگیوں کا خاتمہ کرچکا ہے اور کیسز 46 ہزار 828 ہیں، بلوچستان میں اب تک 75 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 15 ہزار 787 متاثر ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں وائرس 632 گھر اجاڑ چکا ہے اور 15 ہزار 787 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو