آل راونڈر کائنات امتیاز کی منگنی

قومی کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی اہم کھلاڑی کائنات امتیاز کی منگنی ان کے کزن ارشماند علی سے ہوئی ہے جو بزنس مین ہیں۔

کورونا وبا کے باعث منگنی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی اور صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

کائنات نے منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی، وہ 2 سے ڈھائی سال کرکٹ پر توجہ دیں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو