11 اکتوبر کو کوئٹہ میں اپوزیشن کا پہلا جلسہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں نون لیگ کے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایازصادق ، پیپلزپارٹی کے راجہ پرویزاشرف، نیئر بخاری اور شیری رحمان نے شرکت کی۔ جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفورحیدری اور اکرم درانی ، دیگر جماعتوں کے میاں افتخار، عثمان کاکڑ، جہانزیب جمالدینی اور شاہ اویس نورانی شریک ہوئے۔

اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی سربراہی میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے ، کمیٹی میں ہر جماعت سے 2 ارکان شامل ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ ہوگا ، اپوزیشن کی تحریک ملک کو غیر جمہوری عمل سے نجات دلائے گی۔ انھوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو سنہری قدم اور حقیقی سیاسی تبدیلی قرار دیا۔

ٹرینڈنگ

مینو