بین الاقوامی پروازوں کو اڑان کی اجازت

حکومت نے ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فی الحال بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے آوٹ باؤنڈ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے یعنی تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو بیرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔ ایئر لائنز خالی طیاروں کی لینڈنگ کرسکیں گی اور یہ طیارے مسافروں کو لے کر بیرون ملک جائیں گے۔

ایئرلائنز کو گوادر اور تربت ایئرپورٹس سے آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایئرلائنز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور سماجی فاصلے کی شرط پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو صرف خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے اسی ماہ ڈومیسٹک فلائٹس پر عائد پابندی بھی ختم کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو