پب جی پر عائد پابندی ختم

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پب جی پر پابندی ختم کردی۔

پی ٹی اے اعلامیئے کے مطابق اتھارٹی اور پراکسیمابیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ (پی بی) کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، اس دوران پی بی نمائندوں نے گیم کا غلط استعمال روکنے سے متعلق اٹھائے گئے سوالوں کے جواب دیئے۔

ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مسلسل رابطے پر زور دیا ، کمپنی نے پی ٹی اے کے تحفظات کو مدنظر رکھنے اور 16 برس سے کم عمر بچوں کے گیم کھیلنے پر پابندی کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے بعد اتھارٹی نے پب جی پر عائد پابندی ختم کردی، پی ٹی حکام نے آن لائن چیٹ ایپ BIGO کی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد اس پر عائد پابندی بھی اٹھالی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو