دورہ انگلینڈ: کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت

دورہ انگلینڈ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور ایمرجنگ کیٹیگری کے 3 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

دورہ انگلینڈ کیلئے پی سی بی اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے مشاورت مکمل کرلی، تینوں فارمیٹ کے حالیہ اسکواڈز کا حصہ رہنے والے کرکٹرز کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہے، محمد عامر اور وہاب ریاض کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

سلیکٹرز قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پرابتدائی مشاورت کر رہے ہیں ، امکان ہے کہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ  ٹریننگ سے پہلے تمام کرکٹرز اور متعلقہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا ہے، پلان کے مطابق پاکستان ٹیم 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو