ایٹمی اثاثوں کاتحفظ، پاکستان بھارت سے بہتر

ویب ڈیسک

پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کے اقدامات مں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان کی درجہ بندی مزید بہتر ہوگئی۔ 

امریکی ادارے نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے سیکیورٹی اینڈ کنٹرول کیٹیگری میں دیگر ملکوں کی نسبت زیادہ بہتر اقدامات کئے۔ موثر اقدامات پر پاکستان کی درجہ بند میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان کو پلس 25 پوائنٹس دیئے گئے جبکہ گلوبل نارمز کٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔

نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو رپورٹ کے مطابق ایٹمی اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19 واں اور بھارت کا 20 واں نمبر ہے ، تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں اور بھارت کا 38 واں نمبر ہے۔ بھارت کے 41 کے مقابلے میں پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کئے ، تنصیبات کے تحفظ میں بھارت کے 53 اور پاکستان نے 58 پوائنٹس ہیں۔

عآلمی ادارے کی یہ رپورٹ پاکستان کے ذمے دار ترین ملک ہونے کا اعتراف ہے اور امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو