اے پی سی ، نوازشریف خطاب کریں گے

اسرار خان

مسلم لیگ نون نے کل جماعتی کانفرنس کیلئے سفارشات تیار کرلیں، نواز شریف بھی اپوزیشن رہنماوں کے اس اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی بڑی جماعت نون لیگ حکومت ہٹاؤ ، مڈٹرم الیکشن کراو کا مطالبہ لے کر میدان میں آنے کیلئے تیار ہوگئی، اے پی سی میں بھی وسط مدتی انتخابات کی تجویز دی جائے گی، دھڑے بندی کا تاثر ختم کرنے کیلئے مریم نواز بھی اے پی سی میں شرکت کریں گی۔

مسلم لیگ نون حکومت مخالف مہم چلانے کیلئے نومبر میں عوامی جلسوں ، ہر ہفتے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج اور تحریک کیلئے مشترکہ فنڈز کی بھی تجویز دے گی۔

نون لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے مطابق اے پی سی میں پارٹی کے 11 رکنی وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے، دیگر رہنماوں میں شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، احسن اقبال، ایاز صادق ، خواجہ آصف، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ اے پی سی ایجنڈے کی ابتدائی منظوری کے بعد نوازشریف بھی رہنماؤں سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس کی میزبان پیپلزپارٹی کا 2 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو