علی زیدی اور حبیب جان کو پیپلزپارٹی کاجواب

ویب ڈیسک

پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر علی زیدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں یہ چول نہیں مہا چول ہیں۔ انھوں نے حبیب جان بلوچ کا وہ بیان بھی شیئر کردیا جو تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

وزیرتعلیم سندھ نے وفاقی وزیر کے ٹوئٹ کا جواب بھی ٹوئٹ سے دیا، سعید غنی نے کہا کہ وہ علی زیدی کا جھوٹ بے نقاب کرتے رہیں گے، انھوں نے حبیب جان کی ویڈیو کے جواب میں لکھا کہ یہ چول نہیں مہا چول ہیں۔

انھوں نے نہ صرف علی زیدی کا 2014 میں کیا گیا ٹوئٹ شیئر کیا بلکہ اخبار میں شائع ہونے والا حبیب جان کا انٹرویو بھی پوسٹ کردیا، یہ انٹرویو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹ میں عزیر بلوچ کے دوست حبیب جان کا انٹرویو شیئر کیا تھا۔ حبیب جان نے اپنے انٹرویو میں عزیربلوچ، فریال تالپور ، قائم علی شاہ اور شرمیلا فاروقی کی ایک ملاقات کا بھی ذکر کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ سے یہ ملاقات اس عشائیہ میں ہوئی تھی جس کا اہتمام ثانیہ مرزا نے کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو