عالمی اداروں سے ایک ارب ڈالر مل گئے

اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر مل گئے، اس رقم سے صحت کے نظام کی بہتری اور کورونا وبا سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے پچاس پچاس کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں، اس رقم کی وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 77 کروڑ ڈالر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان نے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک کے ساتھ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ اب ایشین انٹرنیشنل انفرا اسٹرکچر بینک سے رقم موصول ہونا ابھی باقی ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی گئی ہے، یہ رقم کورونا رسپانس میں استعمال کی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو