کراچی : دو جوان قوم کا مان

پاکستان اسٹاک ایکسچیج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے کانسٹیبل خلیل اور محمد رفیق نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے اپنی صلاحیوں کا لوہا منوالیا، خلیل اور رفیق نے سب سے پہلے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور چاروں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والے ان دونوں اہلکاروں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو