کراچی: دہشتگرد کس سے رابطے میں تھے؟

اعجاز امتیاز ، محسن رضا

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کے دوران دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات حاصل کرلی ہیں۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد 10 بج کر 2 منٹ پر اسٹاک ایکسچینج پہنچے۔ تخریب کاروں نے عمارت کے باہر اپنی گاڑی روکتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

2 دہشت گردوں کو دروازے پر ہی ہلاک کردیا گیا جبکہ دیگر 2  اسٹاک ایکسچینج کا پہلا دروازہ عبور کرکے آگے بڑھ گئے۔ اس دوران ان کا اہلکاروں سے مقابلہ جاری رہا۔

ایک دہشت گرد بھاری بیگ اٹھائے دیوار کی اوٹ میں چھپ کر فائرنگ کرتا رہا ، دہشت گرد نے اندھا دھند گولیاں چلائیں اور بار بار میگزین تبدیل کئے۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج.

Posted by Zabar News on Monday, June 29, 2020

ویڈیو میں پانچ منٹ دس سیکنڈ پر دہشت گرد کو بڑبڑاتے اور منہ پر انگلی رکھتے دیکھا جسکتا ہے، کچھ دیر بعد وہ انگلی سے اشارہ کرتا نظر آیا ہے۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ دہشت گرد کی حرکتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی سے رابطے میں تھا ، دہشت گردوں سے برآمد موبائل کے ذریعے رابطوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو