جیو کا ڈرامہ اور دہشتگردوں کی کار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے زیراستعمال کار جیو کے ڈرامے میں نظرآنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

دہشت گردوں نے حملے میں نیلے رنگ کی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر بی اے پی 629 استعمال کی تھی اور یہی گاڑی بدھ کو نشر کئے گئے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی دی، یہ ڈرامہ کراچی کے ہل پارک کی پارکنگ میں شوٹ کیا گیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال گاڑی دہشت گرد کے نام پر تھی، سیکیورٹی ادارے نے کار کی خریداری سے متعلق معلومات کیلئے پرانی سبزی منڈی کے قریب شو روم پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران شو روم کے مالک سے پوچھ گچھ کی گئی تھی اور گاڑی کی دستاویزات حاصل کرلی گئی تھیں۔

جیو ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کی گئی کار اتفاقاً ڈرامے میں نظر آئی۔ ڈرامے کی متعلقہ قسط کی ریکارڈنگ حکام کے حوالے کردی گئی ہے ، ڈرامے کی یہ قسط 30 اگست 2019 کو شوٹ کی گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو