کرکٹ ٹیم فتح کا خواب لئے انگلینڈ چلی گئی

فروہ شمشاد

پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ چلی گئی۔

لاہور سے مانچسٹر جانے والے اسکواڈ میں 20 کرکٹرز اور منیجمنٹ کے 11 ارکان شامل ہیں، کورونا وبا کے باعث طیارے میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا گیا اور ایک نشست چھوڑ کر بیٹھنے کا انتظام کیا گیا۔

قومی ٹیم کو 14 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، کھلاڑی 13 جولائی کو ڈربی شائر جائیں گے جہاں 4 روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، بولنگ کوچ وقار یونس سڈنی سے انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد بابر اعظم نے فتح کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو