انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، قومی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالئے۔

ساؤتھمپٹن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر شان مسعود ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان اظہر علی دوسرے میچ میں بھی چل نہ سکے، وہ 86 گیندوں پر صرف 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
Just the start England were after ? #ENGvPAKpic.twitter.com/6iRa2AJkgR
— ICC (@ICC) August 13, 2020
? Masood lbw Anderson
? Azhar c Burns b AndersonJimmy Anderson has claimed both wickets to fall so far today ? #ENGvPAKpic.twitter.com/eBQptPT5L0
— ICC (@ICC) August 13, 2020
عابد علی 60 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے جبکہ اسد شفیق صرف 5 رنز بنا کر پویلین سدھارے ، فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ 11 برس بعد ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن وہ صفر پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، بابر اعظم 25 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔
How crucial was this wicket from Sam Curran to remove Abid Ali? ? #ENGvPAKpic.twitter.com/EIltxodpiW
— ICC (@ICC) August 13, 2020
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 2 جبکہ اسٹیورٹ براڈ، سیم کرن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔