طالبان کمانڈر نورولی پر پابندی کا خیرمقدم

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نور ولی محسود پر پابندیاں لگانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے نور ولی محسود کا نام یو این پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کو خوش آئند قراردیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی پابندیوں اور قراردادوں پر عمل کر رہا ہے، امید ہے دیگر ممالک بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کریں گے، اقوام متحدہ ٹی ٹی پی کو پہلے ہی کالعدم تنظیم قرار دے چکی ہے، ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی بھی ذمے دار ہے۔

امریکا نے بھی اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے سربراہ نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے جمعرات کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نور ولی محسود کو  عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو