اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے، وزیراعظم

محمد عثمان

فلسطین نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی سفارت خانے نے حمایت پر خط لکھ کر پاکستانی عوام اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ، سفارتخانے نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام پاکستان کو دوسرا وطن سمجھتے ہیں ، پاکستانی بھائیوں نے ہر فورم پر فلسطین کی بھرپور حمایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے معروف صحافی کامران خان کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ ان کا ضمیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ، اگر اسرائیل کو تسلیم کرلیا تو پھر کشمیر سے بھی دستبردار ہوجانا چاہئے۔ بانی پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کو حق نہیں ملتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اسی انٹرویو میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم دنیا کو متحد کرنا چاہتا ہے، سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے ، دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کی خبریں درست نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو