پاکستانی امریکن فیملی کا رمضان خراب،ویڈیو

طاہر عباس (بیوروچیف امریکا ، کینیڈا)

پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے چکر میں رمضان خراب اور عید برباد کردی، امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی فیملی نے الزامات کے ڈھیر لگادیئے۔

پاکستانی امریکن ٹاپ بزنس مین کی والدہ اور بہنوں نے زبر نیوز کو بتایا کہ وہ قریبی عزیز کی شادی کیلئے جنوری میں پاکستان آئی تھیں۔ 2 ماہ بعد واپس لوٹنے کا ارادہ تھا مگر کورونا وبا کا آغاز ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس دوران ان کی والدہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور نے ان کے ساتھ ایسا رویہ اپنایا جیسے انھیں حبس بے جا میں رکھ دیا گیا ہو۔

طاہرہ جبار نے دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ رشیدہ جاوید کا مارچ میں کورونا ٹیسٹ چغتائی لیب سے کرایا گیا تھا جو مثبت آیا ، اس کے بعد پی کے ایل آئی کا عملہ گھر کے مزید 3 افراد کو اسپتال لے گیا اور بتایا کہ ان کے ٹیسٹ بھی مثبت آگئے ہیں۔

طاہرہ جبار کا کہنا ہے کہ وقتا فوقتا 3 افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن 49 برس کی تہمینہ جبین کو اسپتال میں ہی رکھا گیا۔ اس پر اسپتال میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

کورونا کے چکر میں پاکستانی امریکن فیملی دربدر

کورونا کے چکر میں پاکستانی امریکن فیملی دربدر

Posted by Zabar News on Monday, May 18, 2020

انھوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے تہمینہ جیبن کے چغتائی لیب سے 15 اور 17 مئی کو 2 ٹیسٹ کرائے جو منفی آئے۔

طاہرہ جبار کا کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے 2 ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود پی کے ایل آئی انتطامیہ نے رزلٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

زبر نیوز نے طبی عملے کے سامنے معاملہ اٹھایا کہ جب چغتائی لیب کے ٹیسٹ مثبت آنے پر لوگوں کو قرنطینہ کیا جارہا ہے تو اسی لیب کے ٹیسٹ منفی آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ؟ اس پر انتظامیہ کو چپ سادھنا پڑگئی۔

زبرنیوز کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے پر انتظامیہ نے چند گھنٹے بعد تہمینہ جبین کو گھر جانے کی اجازت دے دی ، البتہ ان سے کہاگیا ہے کہ وہ قرنطینہ میں رہیں اور ہر 10 روز بعد ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پاکستانی امریکن فیملی کا رمضان خراب، عید برباد

پاکستانی امریکن فیملی کا رمضان خراب، عید برباد

Posted by Zabar News on Monday, May 18, 2020

امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یہ فیملی رمضان اور عید امریکا میں گزارنا چاہتی تھی جو اب ممکن نہیں رہا۔

ٹرینڈنگ

مینو