کورونا : موثر دوا کی پاکستان میں تیاری کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بڑی خبر دے دی، کہتے ہیں کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر دوا رمڈیسیویر کی پاکستان میں تیاری چند ہفتوں کے اندر شروع ہو جائے گی۔

امریکی کمپنی گیلیڈ نے دوا کی تیاری کیلئے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ، امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے گیلیڈ سائنسز کی ایبولا وائرس کیلئے تیار یہ دوا کورونا مریضوں کو دینے کی اجازت دی تھی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کی اب تک نہ کوئی ویکسین ہے اور نہ مستند علاج ، امریکی دوا ساز کمپنی نے رمڈیسیویر کو کورونا کی موثر دوا قرار دیا ہے، اس کا انجیکشن لگنے سے مرض کی شدت 30 فیصد کم ہوجاتی ہے۔

پاکستان اور بھارت میں 5 کمپنیوں کو اس دوا کی تیاری کا لائنسنس دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کی پیداوار 8 ہفتے میں شروع ہوگی اور 127 ممالک کو ایکسپورٹ کرنا بھی ممکن ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ دوا کی قیمت کم سے کم ہو۔

ٹرینڈنگ

مینو