سرفراز احمد کی امامت میں کرکٹ ٹیم کی نماز عید

قومی کرکٹرز نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں نماز عید ادا کی۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی، سابق کپتان سرفراز احمد نے نہ صرف امامت کی بلکہ خطبہ بھی دیا اور عید قرباں کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔

نماز کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی جبکہ یہ دن یادگار بنانے کیلئے سیلفیاں بھی بنائیں۔

پاکستانی کرکٹرز کل ڈربی سے مانچسٹر جائیں گے، قومی ٹیم اس دورے میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو