طیارہ حادثہ : زارا عابد بھی مسافروں میں شامل

کراچی میں حادثے کے شکار طیارے کے مسافروں میں ماڈل زارا عابد کا بھی نام شامل ہے۔

پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

قومی ایئرلائن کی جانب سے فراہم کی گئی مسافروں کی فہرست کے مطابق زارا عابد کو سیٹ نمبر 24 اے دی گئی تھی۔

اگرچہ حادثے میں زارا عابد کے محفوظ رہنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ادکارہ مہوش حیات نے بھی ماڈل گرل کے بچ جانے کی ٹوئٹ کی تھی جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔

مہوش حیات نے زارا اور دیگر افراد کی زندگیوں کیلئے دعا کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو