اندرون ملک فلائٹ آپریشن 2 ماہ بعد بحال

قومی ایئرلائن اور نجی ایئرلائنز نے تقریبا 2 ماہ بعد اندرون ملک فضائی آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 8304 کراچی سے 84 مسافروں کو لے کر لاہور گئی ہے جبکہ نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد روانہ ہوئی۔ محدود آپریشن کے دوران کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور میں پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کا درجہ حرارت چیک ہوا اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر عملدرآمد بھی کیا گیا، ایس او پیز کے تحت پانچوں ہوائی اڈوں اور طیاروں میں اسپرے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایئرلائنز کریو کو حفاظی لباس، ماسک اور دستانے پہننے کا پابند کیا گیا ہے۔

طے کئے گئے ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ دوران پرواز مسافروں کے درمیان ایک نشست کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا جبکہ کھانے کی فراہمی نہیں ہوگی۔

ٹرینڈنگ

مینو