بھارتی ایجنسی کا بڑا سائبر حملہ ناکام

پاکستان نے بھارت کے بڑے سائبر حملے کا بروقت سراغ لگا کر دشمن کا منصوبہ خاک میں ملادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگالیا، بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی بار سائبر کرائم کی کوشش کی، دشمن کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کے سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن اداروں کے اہداف کی تحقیقات جاری ہیں، فوج نے سائبر حملے روکنے کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے، سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

تمام حکومتی اداروں کو حملوں کے نقصان کا پتہ لگانے اور سائبر سیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کیلئے سفارشات کردی گئی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو