قومی کرکٹرز انگلینڈ میں پریکٹس کرکے فارم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیریز کیلئے ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ چلا گیا ہے۔

کرکٹرز ان دنوں ووسٹر میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور 14 روز قرنطینہ میں رہ کر 13 جولائی کو ڈربی جائیں گے۔
Highlights of Pakistan squad's practice session at Worcester today. Some sharp work by the boys ? pic.twitter.com/D9JdWJGF0S
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 8, 2020
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کہتے ہیں کھلاڑی 4 دن پریکٹس کے بعد فارم حاصل کر رہے ہیں۔ کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

اظہر نے بتایا کہ عباس دیگر بالرز کو بھی ٹپس دے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ مشکل سوئٹر اور کیپس بار بار گراونڈ سے باہر جا کر رکھنے میں پیش آرہی ہے۔
Test captain @AzharAli_ reviews Pakistan’s first week of training in Worcester
More ? https://t.co/IejEX25ITR pic.twitter.com/QvVa09GyQq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 8, 2020
کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی ٹیم کا تیسرا گروپ بھی انگلینڈ جاچکا ہے، گروپ میں حیدر علی ، کاشف بھٹی ، عمران خان سینئر اور ٹیم آفیشل مساجر ملنگ علی شامل ہیں۔