اناڑی نہیں پکا کھلاڑی، ویڈیو دیکھیں

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے پیرا گلائیڈر ویسو اوچورائے نے ناروے میں ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے، ایک لمحہ ایسا آیا کہ خود وہ بھی حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئے۔

بے خوف پیرا گلائیڈر نے گھاٹی پر پیرا گلایڈنگ شروع کی تو  جھیل کنارے موجود اس کا ساتھی ڈرون کی مدد سے ویڈیو بناتا رہا۔

من موجی پیراگلائیڈر نے اچانک قلابازیاں کھانا شروع کردیں۔ ایک کے بعد دوسری قلابازی ایسی کھائی کہ ڈرون سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

ویسو اوچورائے ٹکرا جاتا تو ڈرون تو نیچے گر کرتباہ ہوتا ہی، خود پیراگلائیڈر کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔ اسی لیے کہتے ہیں جوش میں ہوش نہیں کھو دینا چاہئے۔

اوچورائے نہ صرف پیرا گلائیڈنگ بلکہ اسکننگ اور اسنوبورڈنگ کا بھی ماہر ہے۔ وہ 2015 میں 2 ساتھیوں کے ساتھ ٹرپل انفینیٹی ٹمبلنگ ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے۔ اس وقت تینوں دوستوں نے 26 سینکورونائزڈ انفینیٹی ٹمبلنگ کا مظاہرہ  کیا تھا۔ اوچورائے 2018 میں 613 ٹرنز لے کر عالمی ریکارڈ بھی توڑ چکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو