جوائنٹ اپوزیشن کمیٹی بنانے پر اتفاق

مجاہد زیدی

مسلم لیگ نون کے وفد نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے لیگی وفد میں سابق اسپیکر ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل تھے، رہنماوں نے دوہری شہریت والے کابینہ اراکان کے استعفوں کیلئے حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جوائنٹ اپوزیشن کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، حکومت خود بڑا مسئلہ ہے اس سے جلد از جلد جان چھڑانے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں، اسمبلی میں بھی بہت سیریس قانون سازی ہونے والی ہے، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان بھی جلد جانے کے موڈ میں ہیں، احسن اقبال بولے حکومت کو گنجائش دینے کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے، حکومت سے نجات حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو