گل پانڑا کی ویڈیو ، لیگی رہنما بھی ساتھ تھے

پشتو گلوکارہ نون لیگی رہنما ارباب خضر حیات کے ساتھ ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ گئی تھیں۔

نون لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ گلوکارہ ان کے اہلخانہ کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھیں۔

ارباب خضر حیات نے بتایا کہ گل پانڑا سمیت تمام افراد نے چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے اور گلوکارہ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

لیگی رہنما کے مطابق اسٹنٹ کمشنر نے ان کی فیملی کو دفتر میں چائے پر بلایا تھا ، گل پانڑا نے رہائش گاہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور اپنے اکاونٹ سے اپ لوڈ کی۔

ارباب خضر حیات نے کہا کہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ میں پیش کیا گیا۔

پشتو گلوکارہ کی چند روز پہلے ویڈیو سامنے آئی تھی جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی قیام گاہ پر بنائی گئی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو