سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، شاہین اے کیٹیگری میں

کرکٹ بورڈ نے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، نسیم شاہ اور افتخار احمد کو بھی کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا۔ 

سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذ ہوگا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری مل گئی، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان بابر اعظم کو بھی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

عابد علی ، محمد رضوان اور شاہ مسعود کو ترقی دے کر بی کیٹیگری میں لایا گیا ، حسن علی ، وہاب ریاض اور محمد عامر کو کنٹریکٹ میں جگہ نہ مل سکی۔

فاسٹ بالر نسیم شاہ اور افتخار احمد کو سی کیٹیگری دی گئی۔ امام الحق کو تنزلی کے بعد سی کیٹیگری میں جگہ ملی۔ اس کیٹیگری میں فخر زمان ، عثمان شنواری اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ، دونوں اب بی کیٹیگری میں جگہ بناسکے ہیں ، پی سی بی نے ایمرجنگ پلیئر کیٹیگری بھی بنائی ہے، اس میں نوجوان بیٹسمین حیدر علی ،فاسٹ بالرز حارث رؤف اور محمد حسین کو جگہ دی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو