خواتین کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ پر خوش

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں رہ کر بھی فٹ رہنا ممکن ہے۔

وکٹ کیپر سدرا نواز نے بتایا کہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا تجربہ نیا ہے ، آن لائن سیشن بھی ہورہے ہیں اور وہ سینئرز کے مشوروں پر گھر میں عمل کررہی ہیں۔

فاسٹ باولر کائنات امتیاز نے بتایا کہ وہ نروس تھیں لیکن پی سی بی نے اچھا قدم اٹھایا۔

کائنات کا کہنا تھا کہ فٹنس ٹیسٹ پہلی بار آن لائن ہوا ہے ، کھلاڑی فٹنس سے غافل نہیں تھیں لیکن پی سی بی کے اچھے اقدام سے نیا جوش پیدا ہوا ہے۔

جویریہ خان نے تجربے کو بہترین قرار دیا اور بتایا کہ آن لائن ٹیسٹ کا کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو