سیاست گردی: ویمن ٹیم کا محنتی ہیڈکوچ فارغ

وویمن کرکٹ میں سیاست گردی عروج پر پہنچ گئی، محنتی ہیڈ کوچ کی چھٹی کرادی گئی۔

کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز کے ذریعے اقبال امام کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا، اقبال امام نے یہ ذمے داری اس وقت سنبھالی تھی جب مارک کولز نے اچانک عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اقبال امام کی جگہ نئے شخص کو لگانے کیلئے جلد اشتہار دے گا۔ کرکٹ کو سمجھنے والے حلقوں نے پی سی بی کے اس اقدام کو غلط قرار دیا ہے جبکہ ان وجوہات سے بھی پردہ اٹھادیا جن کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے لکھا کہ امام کا اقبال اس لئے بلند نہ ہوسکا کیوں کہ وہ محنتی کوچ ہیں ، انھوں نے اشاروں اشاروں میں ساری بات کہہ دی اور لکھا کہ مس ممتاز مسلسل عروج کی طرف گامزن ہیں۔

معروف اسپورٹس جرنلسٹ نسیم راجپوت نے اقبال امام کی تعریف کی اور دلچسپ انداز میں پی سی بی پر طنز کیا ہے۔

اسپورٹس اینکر اور تجزیہ کار نجیب الحسنین نے پی سی بی کے اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔

اسپورٹس اینکر شعیب جٹ نے ٹوئٹ کیا کہ اقبال امام کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

نہ صرف صحافی بلکہ عوام بھی اقبال امام کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وویمن کرکٹ ٹیم میں سیاست بند کی جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو