نوجوان کھلاڑیوں کو اہمیت دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی منظوری کے بعد ہوگا۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اگلے سیزن کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے تجاویز چیئرمین کو دے دی ہیں، ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ اس بار نوجوان کرکٹرز کو اہمیت دی گئی ہے۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کیلئے اے کیٹیگری کی تجویز دی گئی ، سرفراز احمد کو بی اور وہاب ریاض کو سی کیٹیگری ملنے کا امکان ہے۔

امام الحق کی تنزلی جبکہ عابد علی اور محمد رضوان کی ترقی متوقع ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کیٹگری تبدیل نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حسن علی اور عثمان شنواری کے کنٹریکٹ خطرے میں ہیں کیونکہ دونوں فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو